پی آئی اے، نئی بلندیوں پر

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے ترقی کے سفر میں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے سیاح پی آئی اے کے ذریعے پاکستان میں واقع دنیا کی بلند ترین خوبصورت مقامات اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی

سیر سفاری پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور تاریخی پرواز یں ہوں گی جن کے مسافر ایسے

مقامات سے گزریں گے اور ایسے دلکش نظارے دیکھیں گے جس کا تجربہ انہیں زندگی میں پہلے نہیں ہوا ہوگا ۔یہ سفر یقینی طور پر زندگی بھر

کے لئے ناقابل فراموش ہوگا اور یہ خوبصورت دلکش نظارے ساری زندگی کے لیے آنکھوں میں محفوظ ہو جائیں گے یاداشت کا حصہ بن جائیں گے

اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کا چرچا گھر گھر ہوگا اور دنیا بھر میں پاکستان کی بے مثال خوبصورتی اور باکمال دلفریب نظاروں کی شہرت ہوگی

۔ائیرسفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ائیر ‏سفاری کالام، جھیل سیف الملوک، ناگاپربت، کے ٹو سے گزر کر سکردو میں لینڈ کرے گی۔. پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں پی آئی اے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور رہے گا نئے انقلابی اقدامات کرنے پر پی آئی اے

کی موجودہ انتظامیہ قابل مبارکباد اور لائق تحسین ہے۔

——————————
Salik-Majeed——jeeveypakistan.com—–report……whtasapp….92-300-9253034