جے ایس بینک نے حکومت سندھ ، ڈسٹرکٹ کمشنر ضلع جنوبی ارشاد علی کے اشتراک سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا ہے

جے ایس بینک نے حکومت سندھ ، ڈسٹرکٹ کمشنر ضلع جنوبی ارشاد علی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راج کمار کے اشتراک سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا ہے۔ جے ایس بینک نے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے سینٹر میں بینک ملازمین اور ان کے اہل خانہ کوکورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین لگائیں۔ تین روزہ ویکسی نیشن سینٹر کا قیام جے ایس بینک کے شاہین کمرشل کمپلیکس ہیڈ آفس میں کیا گیا ہے جہاں تمام ملازمین اور عملہ کی کورونا سے بچاؤ کیلئے ماہر عملہ کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئیں۔ بینک ملازمین نے اس اقدام کی بھرپور پزیرائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کامیاب بنایا۔ جے ایس بینک فیملی میں شامل ملازمین نے حفاظتی ٹیکوں کی اس کاوش کو سراہا اور حکومت سندھ کی جانب سے بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جے ایس بینک کے ہیڈ آف ایچ آر تمکین سردار فیصل نے کہا کہ سماجی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے جے ایس فیملی کے تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بناناہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس فیملی کے بغیر بینک نامکمل ہے، یہ مہم ملازمین کو اور ان کے اہل خانہ کو جو اس کامیابی میں برابر کے شریک ہیں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ بینک انتظامیہ نے ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن، پری کیورمنٹ، سیکورٹی اینڈ رئیل اسٹیٹ واجد جونیجو اور ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ کارپوریٹ سروسز جمیل میمن کو اس مہم کو شروع کرنے اور کامیابی سے مکمل کرنے ان کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ہے۔