سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے سابقہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری طلعت محمود کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے سابقہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری طلعت محمود کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں پی ٹی آئی کے سابق عہدیداران سمیت کارکنوں نے شرکت کی سابق ڈپٹی فنانس سیکرٹری طلعت محمود نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کی گئی آسانیوں کا ذکر کیا اور مزید کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے پی ٹی آئی ریاض ریجن کے سابق صدر چوہدری شبریز اختر نےاوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے اور الیکشن ریفارمز کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ناقابل فراموش کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے کامیابیوں کا ذکر کیا سابقہ صدر خیبر پختونخواہ ونگ تاج محمد خان نے مل کر پارٹی کی خدمت کرنے پر زور دیا ،عبداللہ ملک سابقہ جنرل سیکرٹری نے انٹرا پارٹی الیکشن بر وقت کروانے پر زور دیا تقریب سے ذاکر دیشانی، افضل قیّوم ،شعیب آرائیں ،ڈاکٹر حکیم ،ڈاکٹر سلمان شاہد ،خرم خان ،وسیم خان ،زبیر خان بلوچ ،قیصر شریف اور گل زیب کیانی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسی پر پی ٹی آئی کے ورکرز سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں غربت میں کمی ، کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے سمیت الیکشن ریفارمز اور دیگر اصلاحات جلد دیکھنے کو ملیں گئی پریس کانفرنس کے بعد میزبان سردار طلعت محمود خان کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ جس پر تمام معزز ممبران نے شکریہ ادا کیا