لانڈھی میں پولیس کا مکان پر چھاپہ،،،،،زنجیروں میں جکڑی تشدد زدہ خاتون کو بازیاب کر لیا

لانڈھی میں پولیس کا مکان پر چھاپہ،،،،،زنجیروں میں جکڑی تشدد زدہ خاتون کو بازیاب کر لیا،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لانڈھی میں پولیس کا چھاپہ،زنجیروں میں جھکڑی خاتون بازیاب،شوہر عمران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عمران نے اپنی بیوی ایک ماہ سے باندھ رکھا تھا،خاتون کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال بھی مونڈھے گئے ہیں۔

خاتون کی جانب سے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ اس کے شوہر ،زنجیروں میں جکڑنے کے بعد روزانہ مختلف اوقات میں تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔

ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کی جانب سے عشرت خاتون پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جاتے تھے

ملزم عمران اور عشرت کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی تھی،زنجیروں میں جکڑنے کے بعد ملزم نے اپنی دونوں بچیاں بھی رشتہ داروں کے حولے کردی تھی۔

پولیس نے خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا،جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔