ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کی سی ٹی ڈی میں پیشی،،، الزامات مسترد


بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا را سے تعلق کرانے میں معاوت کے الزام پر سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کی سی ٹی ڈی میں پیشی،،، دونوں رہنمائوں نے الزامات مسترد کر دیے، کہتے ہیں تفتیش ضرور ہونی چاہیئے۔

کچھ روز قبل سی ٹی ڈی نے ملک دشمن بھارتی ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے ملزمان نعیم خان اور عمران احمد کو گرفتار کیا،،،گرفتار دہشتگردوں نے را سے وابستگی فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کی معاونت سے ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی حکام نے سابق رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کو سول لائن بلا کر سوال جواب کیے,میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان نے مجھ سے وابستگی ظاہر کی ہے میں نے اعتماد اور حوالوں کے ساتھ تمام حوالوں کو مسترد کیا ہے۔
فاروق ستار
انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اگر میں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوتا تو ملک واپس نہیں آتا،تفتیشی افسران کو اپنا موقف ریکارڈ کرادیا ہے۔
انیس ایڈووکیٹ
دونوں رہنماں کا کہنا تھا آئندہ بھی اگر تفتیشی کی ضرورت پڑی تو تعاون کے لئے تیار ہیں۔