کرینہ نے ایک بار کہا تھا اپنے سے بڑی عمر کے مرد سے عشق نہیں کروں گی

بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان کی شادی کو تقریباً دس برس ہونے کو ہیں، اور ان دونوں کی عمروں میں دس برس کا فرق ہے۔

ایک انٹرویو میں ایک مرتبہ کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ اسکرین پر کسی بڑی عمر کے مرد سے عشق نہیں کریں گی، کیونکہ ان کی سیف علی خان سے حقیقی زندگی میں عمر میں دس سال کا فرق ہی کافی ہے۔

2010 میں کرن جوہر کے پروگرام، جوکہ ’کافی ودھ کرن‘ نہیں تھا، بلکہ فلم وی آر فیملی کا ایک پروموشنل مواد تھا اس کے ریپڈ فائر کوئسچن اینڈ آنسر سیشن میں کرینہ نے کمنٹس کرتے ہوئے یہ جملہ کہا تھا۔

کرن جوہر نے اس موقع پر کرینہ سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ کسی نوجوان لڑکی کا کردار کریں گی جو کہ اپنے سے بڑی عمر کے کسی شخص کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے، اور وہ کس کے ساتھ یہ کردار کرنا پسند کرینگی؟

کرینہ نے جواب میں کہا تھا کہ، نہیں وہ کسی بڑی عمر کے مرد کے ساتھ عشق میں مبتلا ہونا نہیں چاہیں گی۔ جس پر کرن نے پوچھا کیوں؟ کیا آپ نے اس وقت ایسا نہیں کیا ہے؟

کرینہ جواب دیا، ٹھیک ہے سیف علی خان مجھ سے دس برس بڑے ہیں، لیکن اب میں اپنے سے بڑے کو ہینڈل نہیں کرسکتی، اور اپنے سے بڑی عمر والے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

یاد رہے کہ کرینہ اور سیف علی خان نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ایجنٹ ونود، قربان اور اومکارہ شامل ہیں، اور ان دونوں میں فلم تشان میں کام کے دوران محبت پروان چڑھی۔