پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 1580کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

مورخہ3 جون 2021: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران شیری شیپ کے علاقے میں ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔موبائل گشت کودیکھ کر اسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اونٹوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔9 لد ھے اونٹوں کی تلاشی کے دوران1580 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی ہے۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریبا 5کروڑ21لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز