سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے جدہ میں پاکستان قونصل خانہ جدہ کا پہلا سرکاری دورہ کیا، قونصلیٹ خانہ میں دیگر امور کے علاوہ ، انھوں نے پاکستانی صحافیوں سے خصوصی ملاقات

جدہ ( ناظم علی عطاری ) سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے جدہ میں پاکستان قونصل خانہ جدہ کا پہلا سرکاری دورہ کیا، قونصلیٹ خانہ میں دیگر امور کے علاوہ ، انھوں نے پاکستانی صحافیوں سے خصوصی ملاقات بھی کی بلال اکبر کی پہلی دفعہ پاکستان قونصل خانہ آمد پر ، پاکستان اوورسیز میڈیافورم کی جانب سے سینئر نائب صدر ، ثناء شعیب نے استقبالیہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس تعارفی نشست کے ابتدائ کلمات پریس قونصل سید حمزہ گیلانی نے ادا کیئے، انہوں نے تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے سفیر پاکستان کو جدہ آمد پرکمیونٹی اور صحافیوں کی جانب سے خوش آمدید کہا اور قونصل خانہ کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ نئے سفیر پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنا چاہتے ہیں سفیر پاکستان بلال اکبر نے اپنے ابتدائی تعارفی خطاب میں کمیونٹی کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوۓ آئندہ آنے والے مہینوں میں پاکستان ایمبیسی ریاض اور جدہ قونصلیٹ کی کارگردگی کی بات کی اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین کے ھروب (کفیل سے فرار) ، اقاموں کی تجدید، جیلوں میں قید پاکستانیوں، کفیلوں کے ساتھ معاملات سمیت دیگر کئی مسائل پر بات چیت کی سفیر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ کمیونٹی کے وہ مسائل جن کا تعلق براہ راست حکومت پاکستان سے ہے،ان کو حل کرنے میں کوئی تاخیربرداشت نہیں کی جاے گی اور جن مسائل کا تعلق سعودی حکومت سے ہے انکو مقامی قوانین کے مطابق بلا تاخیر حل کرنے کی مکلمل کاوش کی جائے گی بلال اکبر نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترین کوشش ہے کہ یہاں پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ، اور نظام کو شفاف بنانا، جس کے لیے ٹیکنالوجی کی بھرپور مدد لی جا رہی ہے اس ملاقات میں قونصل جنرل خالد مجید اور پریس قونصل سید حمزہ گیلانی کے علاوہ اور افسران بھی موجود تھے بلال اکبر نے مثبت صحافتی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوۓ تمام صحافیوں سے مثبت رول کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب صحافی ہم تک لوگوں کےمسائل پہنچانے میں تعاون کریں اور ہمارے سعودی بھائیوں تک پاکستان کے بارےمیں مثبت خبریں پہنچائیں
آخر میں سفیرِ پاکستان صحافیوں سے گھل مل گئے اور تمام حاضرین نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
اور آخر میں پاک اوورسیز فورم کے صدر شعیب الطاف سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے سفیر پاکستان نے پی او ایم ایف کی ٹیم کو ریاض آنے کی دعوت بھی دی