کراچی کے مختلف علاقوں میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دو گھروں کا صفایا کر دیا،

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دو گھروں کا صفایا کر دیا،اے وی ایل سی نے موٹر سائکلیں چھیننے کی سنچری کرنے والے گروہ کو دھر لیا۔

بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول جمعہ بازار کے قریب گھر میں فائرنگ سے 35 سالہ ارم شہزادی ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے میں مقتولہ کو اس کے شوہر حامد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

قیوم آباد سی ایریا کرسچن قبرستان سے 30 سالہ خاتون کی لاش ملی،مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ شمسی کالونی میں ڈاکوؤں نے دو گھروں کا صفایا کر دیا۔

ملزمان دونوں گھروں سے مجموعی طور پر 10 لاکھ کے قریب نقدی، زیورات اور موبائل لوٹ کر لے گئے۔

اے وی ایل سی نے موٹر سائیکلیں چھیننے کی سینچری مکمل کرنے والے سات رکنی گروہ کے چار کارندے گرفتار کر لئے۔