پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت ایک بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر اور قومی خزانے میں تقریباً 70فیصد ریونیو جمع کرانے والے شہر کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، تین کروڑ سے زائد آبادی کے لیے گزشتہ 16سال سے پانی کی فراہمی کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نا اہلی و ناقص کارکردگی، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور پانی چوری کے باعث شہر قائد کے عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت کیلئے پریشان ہیں۔