پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ ۔۔۔۔ ۔۔

..تحریر شہزاد بھٹہ ۔۔
———————–

شہزاد ھارون بھٹہ نے بطور ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن افیسر لاھور دوسری بار 31 مارچ 2003 سے 9 اکتوبر 2005 تک اپنے فرائض سرانجام دیئے یہ دور اسپشل ایجوکیشن لاھور کا سہنری اور بھرپور دور تھا جب شہزاد ھارون بھٹہ نے اپنی محنت اور جانفشنی سے اسپشل ایجوکیشن میں ایک نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے اپنی خدادار صلاحیتوں اور مس قدسیہ لودھی وزیر اسپشل ایجوکیشن ۔سہیل مسعود سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن ۔محمد صادق ڈایریکڑ ۔میاں عبد الحق ای ڈی او ایجوکیشن لاھور کی سرپرستی ۔راہنمائی اور تعاون سے معذور بچوں کی تعلیم وتربیت اور بحالی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔ اس عرصے میں بے شمار پرگروامز کرائے گئے جن میں اسپشل بچوں اور ان کے اساتذہ نے بھر چڑھ کر حصہ لیا ۔.


ضلعی گورنمنٹ کی منظوری کے بعد گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول فار ڈیف کے احاطہ میں پہلی بار پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے تعاون سے ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹویٹ بنایا گیا جس کا افتتاح وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے 7 ستمبر 2004 کو کیا یہ بھی اپنی نوعیت کا پہلا سنڑ تھا جہاں پر معذور طلبہ مختلف ہنرز سیکھ کر اپنے لیے بہتر روزگار حاصل کر سکتے ھیں ۔


پنجاب میں پہلی بار نابینا طلبہ کے ساتھ ساتھ متاثرہ سماعت ۔ذہنی اور جسمانی معذور طلبہ کے لیے بھی فری یونیفارم ۔فری شوز اور فری کتب مہیا کرنے کا فصیلہ کیا گیا ۔۔۔۔
لاھور ڈویثزن کے تمام تحصیلوں رینالہ۔دیپالپور ۔پتوکی۔چونیاں ننکانہ صاحب ۔صفدر اباد۔فیروزوالا کے ساتھ ساتھ ڈی او لاھور شہزاد بھٹہ کی تجویز پر لاھور شہر کے تمام ٹاون میں اسپشل ایجوکیشن سنڑز قائم کیے گئے ۔
ضلعی حکومت لاھور نے گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف بوائز ۔۔گورنمنٹ سنڑل سکول فار ڈیف ۔اور گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گرلز چوبرجی میں آڈیالوجی کلینک بنائے گئے۔ اس کے علاوہ فزیوتھراپی سنڑ اور لوویثزن سنڑ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔


۔لاھور بھر کے تمام اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کے لیے سپئورٹس کا سامان مہیا کیا گیا ۔
وزیر اعلی چویدری پرویز الہی نے 24فروری 2005 کو ایوان وزیر اعلی میں خصوصی بچوں کے ساتھ تیس منٹ کے عنوان سے ایک خوبصورت اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے میزبان وزیر اعلی اور مہمان خصوصی بچے تھے جو اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی جس میں خصوصی بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا اور تحائف دیئے گئے ۔اس موقع پر پنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کے لیے نئی بسوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں ۔۔۔تقریب میں مختلف وزراء ۔ ایم این ایز ۔ایم پی ایز ۔سیکڑیری صاحباں ۔اسپشل ایجوکیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔


اسپشل ایجوکیشن لاھور نے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر مس قدسیہ لودھی ۔سہیل مسعود اور میاں عامر محمود ضلعی ناظم کی زیر نگرانی آگاہی عوام مہم بھرپور اور منظم انداز سے چلائی ۔اس مہم میں تعارفی سٹیکرز۔پوسڑ۔بینرز مختلف مقامات پر لگائے گئے اور عوام میں تقسیم کیے گئے ۔ٹی وی چینلز اور ریڈیو کو بھی اگاھی عوام مہم میں استعمال کیا گیا ۔۔۔۔۔


شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے مختلف این جی اوز کے تعاون سے لاھور کے مختلف علاقوں میں خصوصی بچوں کے لیےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ان کیمپ میں مایرین کی ایک ٹیم خصوصی بچوں کی ابتدائی تشخیص و علاج ۔گاہیڈنس اور سماعت کی جانچ کرتی رھی ۔ ان فری کیمپوں سے عوام میں خصوصی بچوں سے متعلق شعور و اگاھی پیدا کرنے اور حکومتی اقدام سے اگاہ کرنے میں بڑی مدد ملی ۔۔ان تمام کیمپز میں مس قدسیہ لودھی وزیر اسپشل ایجوکیشن ۔سہیل مسعود سیکڑیری ۔محمد صادق ڈایریکڑ ۔میاں عبد الحق ای ڈی او ایجوکیش و دیگر افسران شرکت کرتے رھے۔۔۔ماھرین خصوصی تعلیم کی ایک ٹیم جس میں سید عارف محمود شاہ ۔ڈاکڑ شہزاد احمد ظفر۔سلطان شاھد۔ڈاکڑ عرفان ودیگر شامل ھیں ان فری کیمپ میں خدمات سرانجام دیتی رھی ۔۔۔۔۔۔
شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے ڈی او افس ٹاون ھال میں خصوصی افراد کو روزگار دلانے کے لیے لیبارڈ لاھور چیمبر اف کامرس کے تعاون سے ایک سیل قائم کیا جس نے بے شمار خصوصی افراد کو مختلف پرائیوٹ اداروں میں نوکری فراھم کیں ۔۔۔۔
شیخوپور چیمبر اف کامرس کے ساتھ بھی ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ جس میں خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ فنی تربیت اور روزگار کی فراھمی شامل ھے ۔۔۔۔ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے لیبارڈ لاھور چیمبر اف کامرس کے تعاون سے نابینا بچوں کے قرینے تبدیل کروانے پر بھی ایک منصوبہ پر عمل کیا جس کے تحت مختلف اداروں کے نابینا طلبہ کے قرینے تبدیل کیے ۔۔..
.میاں عبد الحق ای ڈی او ایجوکیشن لاھور نے شہزاد بھٹہ کو پانچویں اور اٹھویں کے سالانہ امتحانات 2004 میں واھگہ ٹاون کا مانیٹرنگ افسر مقرر کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ھونے والے مختلف پروگرامز میں بھی اھم ذمہ داریاں ڈی او ایجوکیشن لاھور کو مختص کی جاتی رھیں ۔۔۔
شہزاد بھٹہ کی کوششوں سے ڈسڑکٹ گورنمنٹ نے اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کی تزئین وارائش اور ضروری فنڈز بھی جاری کئے ۔۔۔۔
اسپشل ایجوکیشن لاھور اور محکمہ اسپشل ایجوکیشن حکومت پنجاب کی کوششوں سے لاھور ڈویثزن کے اداروں میں داخلے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ھوا ۔ ۔۔۔۔۔۔
شہزاد بھٹہ نے 2005 میں ایک سماجی شخصیت کے تعاون سے لاھور بھر کے اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کو جدید کمپوٹر سسٹم فراھم کئے جو ایک تقریب میں ڈاکڑ ریاض بھٹہ نے تمام پرنسپل صاحباں کو فراھم کئے جس سے ان اداروں میں دفتری امور کو سرانجام دینے میں بہت اسانیاں پیدا ھو گئیں ۔۔۔۔۔۔
۔یوم ازادی کے موقع پر 2005 میں تحریک استحکام پاکستان کے سیکٹریری ڈاکڑ محمد رفیق کے تعاون سے ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے خصوصی بچوں کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔۔۔تحریک استحکام پاکستان کے مرکزی دفتر ایوان کارکناں تحریک پاکستان مال روڈ میں ھونے والی تقریب کی مہمان خصوصی مس قدسیہ لودھی وزیر خصوصی تعیلم تھیں ۔۔ان کے علاوہ تقریب میں ڈاکڑ محمد رفیق ۔شہزاد بھٹہ ۔وحید بٹ ۔ڈاکڑ خالد جمیل ۔ڈاکڑ سرفراز حسین مرزا۔ڈاکڑ شہزاد احمد دیگر اھم شخصیات کے علاوہ لاھور بھر کے اسپشل ایجوکیشن کے پرنسپل صاحباں، اسپشل ایجوکیشن ٹیچرز اور خصوصی بچوں کی اکثریت نے شرکت کی ۔۔اسپشل بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز ۔ملی گیت پیش کیے ۔۔ احمد افتاب اور سید فخر حسین شاہ نے بھی ملی گیت پیش کیے ۔خصوصی طلبہ کو تحائف پیش کیے گیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور پر لاھور کے اداروں کے لیے کھیلوں کے سامان کی خرید کے لیے 0.797ملین روپے فراھم کیے ۔۔۔۔۔۔۔لاھور کے متاثرہ سماعت طلبہ کے تین بڑے اداروں میں آڈیالوجی کلینک بنائے گئے جن میں گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گلبرگ ۔گورنمنٹ سنڑل سکول فار ڈیف گلبرگ اور گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گرلز چوبرجی شامل ھیں ۔۔۔۔۔گورنر پنجاب خالد مقبول خان نے جون 2003 میں گورنمنٹ سکول فار ڈیف شیخوپورہ کا وزٹ کیا اور کلاسز میں جاکر اساتذہ اور خصوصی طلبہ سے گفتگو کی اس موقع پر شہزاد بھٹہ ڈی او ۔توکل اللہ ورک ممبر قومی اسمبلی ۔خلیل ھاشمی بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔
دسمبر 2003 میں میاں عامر محمود ضلعی ناظم اور شیخ عابد حسین نے گورنمنٹ سنڑل سکول فار ڈیف گنگ محل کا دورہ کیا ۔۔۔۔۔
شہزاد بھٹہ ڈی او کی کوششوں سے ضلعی گورنمنٹ لاھور میں پونچھ روڈ پر واقع ایم سی ائی سکول کی خالی بلڈنگ گورنمنٹ سکول برائے جسمانی معذوراں کو الاٹ کی ۔۔
۔یوم سفید چھڑی کے سلسلے میں ایک تقریب اکتوبر 2003 میں چلڈرن کمپلیکس میں منعقد ھوئی ۔۔۔جس میں ڈاکڑ فائزہ اصغر مشیر وزیر اعلی نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ سہیل مسعود ۔ڈاکڑ خالد جمیل ۔عابد ریاض ملک ۔شہزاد بھٹہ ۔ہیڈز ۔ٹیچرز اور نابینا طلبہ نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔شہزاد بھٹہ بطور ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور ڈویثزن ایک بھرپور ۔شاندار اور یادگار دور تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکتوبر 2005 میں جب محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے دیگر کے ساتھ شہزاد بھٹہ کو سنیر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر سے بطور ہیڈ ماسڑ ( 17 +10 فصید ) محکمانہ ترقی دے کر چند دوستوں کی مہربانی سے لاھور سے اسپشل ایجوکیشن سنڑ چوبرہ( پنجاب کا کالا پانی ) ضلع لیہ ٹرانسفر کردیا گیا ۔۔۔
۔مگر دو ماہ بعد ھی دسمبر 2005 میں وزیر اعلی چویدری پرویز الہی نے خصوصی بچوں اور بطور ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور شاندار اور لازوال خدمات سرانجام دینے پر واپس لاھور گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل لاھور میں بطور آڈیالوجسٹ / لیکچرار تعینات کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔(جاری ھے)