موقف نہیں بدلا، حلقے کے عوام کیلئے حلف اٹھا رہا ہوں، چوہدری نثار

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا ،پنجاب اسمبلی سیکر ٹریٹ ایوان میں ان کے لیے نشست مختص کرے گا ،چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ہو ئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے حلف نہیں اٹھایا تھا ،حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ،فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا ،پنجاب اسمبلی سیکر ٹریٹ ایوان نے ان کے لیے نشست مختص کرے گا ،چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں اپنےحوالے سے پھیلانے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئےکہاکہ موقف نہیں بدلا، حلقے کے عوام کیلئے آج حلف اٹھا رہا ہوں پچھلے جند دنوں سے میرے پنجاب اسمبلی کے حلف اٹھانے کے حوالے سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں ،میں نے اس بارے میں نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی میرے کسی سیکر ٹری یا ترجمان نے اس پر لب کشائی کی مگر اس کے باجود کہانیاں بنتی رہیں،انہوں نے کہاکہ موقف نہیں بدلا، حلقے کے عوام کیلئے آج حلف اٹھا رہا ہوں،حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے ،یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جا ئے اور پھر دوسرے ہی سانس میں ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیا جا ئے الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑ نا اس سے بھی بڑی سیا سی غلطی ہوگی ،خاص طور پر جب عام انتخابات ہونے میں ڈیرھ ،دوسال باقی ہوں ،مرید بر آں کرونا کی ویا اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے سے اس وبا سے بچانے کی ضرورت بھی ہما رے فیصلے پر اثر انداز ہوئی ۔
https://jang.com.pk/news/930920?_ga=2.185231977.1347949183.1621840796-1528848681.1621840796