کورونا وائرس صورتحال : مزید 11 مریض لقمہ اجل اور 1529 دیگر متاثر

Noida Delhi cityscape with skyscrapers, small houses and metro in the distance. Shows the amazing infrastructure in the city and transport options available

کراچی (23 مئی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4920 ہوگئی ہے جوکہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21808 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1529 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7 فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3980371 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 309630 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ مجموعی طور پر 7.8 فیصد بنتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 599 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اب تک 281596 مریض صحتیاب ہوئے جوکہ شرح بحالی کا 91 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 23114 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 22181 گھر وں میں، 15 آئسولیشن مراکز میں اور 918 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ان میں سے 71 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 1529 نئے کیسوں میں سے 1066 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 332 ، ضلع شرقی 277 ، ضلع سینٹرل 175 ، ضلع ملیر 124 ، ضلع کورنگی 83 اور ضلع غربی 75 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 145 ، شکار پور 30 ، کشمور 27 ، سجاول 22 ، گھوٹکی 21 ، قمبر 17 ، سکھر 16 ، شہید بینظیر آباد 15 ، عمرکوٹ 14 ، بدین 13 ، سانگھڑ ، جامشورو اور ٹنڈو الہیار 12-12، نوشیروفیروز اور لاڑکانہ 11-11، مٹیاری ، میرپورخاص اور ٹھٹھہ 10-10، خیرپور 9، دادو 5، جیکب آباد 4اور ٹنڈو محمد خان 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ