سرکاری ٹی وی میں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئیں

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید خان نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئیں جس کی وجہ سے اس ادارے کونقصان پہنچا ، ہمیں اپنے گھریلو مسائل مقامی طور پر حل کرنے ہونگے ،اب ہر چیز میں بیرون ملک سے مدد نہیں لی جاسکتی نہ ہی غیرملکیوں کو اپنے اداروں کو ایکسپوز کرسکتے ہیں ۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس پی ٹی وی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ دورکنی بنچ جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس ارشدعلی پر مشتمل تھا۔ عدالت نے کیس پر سماعت شروع کی تو منیجنگ ڈائریکٹرسرکاری ٹی وی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی وی کی ری سٹرکچرنگ تین ماہ میں مکمل کرلی جائے گی ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی کی ری سٹرکچرنگ کا کنٹریکٹabacosنامی کنسلٹنٹ کو دی گئی ہے جو بین الاقوامی فرمز سے تعلق رکھتا ہے تاہم اس کا دفتر یہاں موجود ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر ادارے کو غیرملکیوں کو ایکسپوز کرینگے ؟ ہمیں اپنے گھریلو مسائل یہاں مقامی سطح پر حل کرنے چاہیے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی کا 25سالہ پرانا سٹرکچر ہے جو میڈیا کے شعبے میں دنیا کے جدید ٹیکنالوجی سے مطابقت نہیں رکھتا ہے اس لئے اسکی ری سٹرکچنگ کی جارہی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری ٹی وی میں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ادارے کونقصان پہنچا ہے۔ جس پر ایم ڈی نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی شروع میں مقروض تھا لیکن گزشتہ دو سال سے ادارہ اب منافع بخش بنتا جارہا ہے ۔بعدازاں دورکنی بنچ نے کیس پر مزید سماعت 8ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔
https://jang.com.pk/news/929957?_ga=2.239667018.830850884.1621656770-1340233949.1621656769
————————–
کراچی (اسدابن حسن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن میں دوسرے اداروں سے ملازمین کا ڈیپوٹیشن پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ادارے کے ملازمین کی برسوں سے ترقیاں رکی ہوئی ہیں اور ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے تو دوسری طرف وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ای او بی آئی کے لاکھوں بزرگ، معذور اور بیوائیں اپنی پینشن کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کے سیکرٹری اور ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی ملازمت سے حال ہی میں ریٹائر ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادارے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تشکیل کے بعد موجودہ بورڈ تحلیل ہوچکا ہے۔ ادارے کے چیئرمین 18فروری کو ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب تک کوئی نیا چیئرمین نامزد نہیں ہوسکا۔ اس کے علاوہ دو اہم افسران ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ عقیل احمد صدیقی اور ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ محمد دین کے ادارہ چھوڑ کر اپنے اصل محکموں میں واپس جانے سے سخت انتظامی معاملات بگڑ گئے ہیں اور پنشنرز کو انتہائی سخت مشکلات کا سامنا
https://jang.com.pk/news/929964?_ga=2.248441550.830850884.1621656770-1340233949.1621656769
————