لاک ڈاؤن کے دوران بھی ٹی بی کے خلاف جنگ میں گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ٹی بی ٹیم فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

یہ بات قابل ستائش ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ٹی بی کے خلاف جنگ میں گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ٹی بی ٹیم فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ٹی بی کے خلاف کام کرنے والی ٹیم لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی نان سٹاپ کام کرتی رہی ہے تاکہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس بات کی ضرورت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ زیادہ تر کلینیک اور ٹرانسپورٹیشن سہولتیں بند پڑی ہوئی ہیں ۔


یہ ٹیم اپنی ورکنگ کے دوران تمام حفاظتی تدابیر کا بھرپور خیال رکھ رہی ہے ٹیم کے ارکان ماسک اور دستانوں کا استعمال کرتے ہیں ۔
اعداد و شمار جمع کرنے کا کام ریجنل دفاتر میں ہو رہا ہے کم ازکم اسٹاف دفتر آتا ہے

اور باقی لوگ گھروں سے کام کر رہے ہیں ۔
گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ٹیم میں ایسے تمام کلینک کے باہر پوسٹر آویزاں کئے ہیں

جو بند پڑے ہوئے تھے اور وہاں پر ٹیم ممبرز کے رابطہ نمبر بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں تاکہ مریض کسی بھی ضرورت کے موقع پر رابطہ کر سکیں اور انہیں بغیر کسی تعطل کے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔

اس ٹیم نے ڈسٹرکت اسٹور سے ادویات کی وافر مقدار بھی حاصل کرلی ہے تاکہ مریضوں تک ڈرگ سپلائی کو بغیر کسی وقفے کے جاری رکھا جا سکے ۔