جائیداد ٹیکس نادہندہ گان کو کمپیوٹرائزڈ چالان جاری کردئیے گئے


جائیداد ٹیکس نادہندہ گان کو کمپیوٹرائزڈ چالان جاری کردئیے گئے ہیں۔ مکیش کمار چاؤلہ

محکمہ ایکسائز سندھ نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کردیں

کراچی۔ 18 مئی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے
محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک موٹر وہیکل اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 7007.541 ملین روپے، حیدرآباد سے 436.618 ملین روپے اور سکھر سے 207.261 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اسی مد میں شہید بےنظیر آباد سے 82.569 ملین روپے، لاڑکانہ سے 99.379 ملین روپے اور میرپور خاص سے 53.249 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کے مطابق جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1418.050 ملین روپے، حیدرآباد سے 69.415 ملین روپے اور سکھر سے 32.633 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ اسی مد میں شہید بےنظیر آباد سے 8.975 ملین روپے، لاڑکانہ سے 20.434 ملین روپے اور میرپور خاص سے 9.953 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے
افسران کو ہدایت دی کہ وہ جائیداد ٹیکس کی وصولی کی رفتار تیز کریں۔ا نہوں نے کہا کہ
جائیداد ٹیکس نادہندہ گان کو کمپیوٹرائزڈ چالان جاری کردئیے گئے ہیں۔ چالان نہ ملنے کی صورت میں محکمہ ایکسائز سندھ کے متعلقہ دفتر سے رابط کریں۔ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز سندھ کے دفاتر میں ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے اور ٹیکس نادہندہ گان بھی ایس ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دفاتر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ
امید ہے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔