کوویڈ وارڈ فوری عباسی شہید اسپتال میں کھولنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس

* اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر قانون، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت صوبائی سیکریٹریز شریک

* وزیراعلیٰ سندھ نے عباسی شہید اسپتال میں فوری کوویڈ وارڈ فعال کرنے کی ہدایت دی

* عباسی شہید اسپتال کے کوئی واجبات ہیں جس کی وجہ سے وارڈ بند ہے، وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہی

* وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو واجبات کی آڈٹ اور ویریفکیشن کرانے کی ہدایت

* کوویڈ وارڈ فوری عباسی شہید اسپتال میں کھولنے کی ہدایت

* سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ 10 سے 16 مئی تک شرقی کراچی میں 26 فیصد کیسز رہے

* کراچی جنوبی 17 فیصد، وسطی 14 فیصد، حیدرآباد اور ملیر 11 فیصد، سکھر 12 فیصد کیسر ہیں

* 10 سے 16 مئی تک 43 اموات ہوئیں، جو تشویشناک ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* مئی میں کل 143 اموات ہوئی ہیں جن میں 123 اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر اور 19 گھروں میں ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

* سندھ میں 664 وینٹی لیٹر بیڈز ہیں جن میں 58 پر مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے

* سندھ میں 1814 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں جس میں 460 پر بھرے ہوئے ہیں

* عید کی چھٹیوں میں ایکسپو سینٹر میں 13634 ویکسینیشن لگائیں گئیں

* پورے صوبے میں عید کی چھٹیوں کے دوراں 59886 ویکسینیشن لگائی گئیں

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
———————-
سندھ حکومت نے این سی او سی کے مارکیٹس، ٹرانسپورٹ کھولنے کے فیصلے کی توصیح کی

* جمعرات کو ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اگر ایس او پیز کا احترام نہیں کیا گیا اور کیسز میں اضافہ ہوا تو سخت فیصلے کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ