ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی اسٹیکرز جاری

پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں آج یعنی مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کا عالمی دن (مدرز ڈے) منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر جہاں ہر کوئی اپنے انداز میں ماں سے محبت کا اظہار کررہا ہے تو میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھی مدرز ڈے کی مناسبت سے خصوصی ‘ماما لو’ اسٹیکرز جاری کیے ہیں تاکہ صارفین ماؤں کے عالمی دن پر اپنے جذبات کی ترجمانی کے لیے ان کا استعمال کرسکیں۔

واٹس ایپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ اس ویکینڈ اور ہر ویکینڈ ہم ماؤں کے ساتھ گزارتے ہیں، ان تمام لمحات کو یاد کرتے ہوئے جن کے ہم مشکور ہیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘تمام ماؤں کو عالمی دن مبارک’۔

واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹ میں اسٹیکرز کی 30 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں 11 مختلف اسٹیکرز دکھائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اب خصوصی مواقع پر خصوصی اسٹیکرز جاری کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے اپریل کے اواخر میں ارتھ ڈے کے موقع پر اسٹیکر پیک جاری کیا تھا اور اس کے ذریعے صارفین کو بتایا تھا کہ وہ اپنے سیارے کا تحفظ کس طرح کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اسٹیکر پیک کی مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارتھ ڈے کے موقع پر ہم نے ایک اسٹیکر پیک جاری کیا ہے جو ہمارے سیارے کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1159652/
——————

مدرز ڈے: عائشہ خان کی بیٹی کیساتھ دلکش تصاویر مقبول

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عائشہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائشہ خان اور اُن کی بیٹی ماہ نور ایک جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ تصویریں اُنہوں نے اپنے گھر کے گارڈن میں لیں۔

عائشہ خان نے کیپشن میں اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے لکھا کہ ’میں تمہیں سمجھ گئی۔‘

عائشہ خان کی بیٹی کا پسندیدہ جانور کونسا ہے؟

سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگز MahnoorKiMama اور MothersDay بھی استعمال کیے۔

عائشہ خان نے صرف 28 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہےجسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

عائشہ خان کو پُرانے دن یاد آنے لگے؟

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

عائشہ خان نے 2021 کی پہلی سیلفی شیئر کردی

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔
https://jang.com.pk/news/924206