شان مسعود، شرجیل خان این ایچ پی سی میں طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود اور شرجیل خان کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں محمد یوسف کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ شرجیل خان نے بھی سینٹر میں رپورٹ کر دی ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں دونوں کرکٹرز کی تیکنیک اور بیٹنگ میں بہتری پر کام کیا جائے گا، اعظم خان اور ثمین گل پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

یہ چاروں کرکٹرز 7 مئی تک این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے