لاڑکانہ شہر کی آبادی 590،579 ہے اور روزانہ تقریباً 337 ٹن کوڑا کرکٹ جنریٹ ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ لاڑکانہ میں کچرے کے مناسب انتظام کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بہترکیا جائے، یہ ہدایت انھوں نےمحکمہ بلدیات کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ، اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ لاڑکانہ شہر کی آبادی 590،579 ہے اور روزانہ تقریباً 337 ٹن کوڑا کرکٹ جنریٹ ہوتا ہے۔ شہر میں 20 یونین کونسلیں ہیں جہاں 70 عارضی طور پر کچرا اکٹھا کرنے کے مقامات تشکیل دیئے گئے ہیں۔