پرنسپل پروفیسر عظمت علی ملک کے بھجوائے گئے خط پر نوٹس لے لیا


تحصیل پریس کلب چکوال کے بانی چیئرمین چوہدری عمران قیصر عباس نے گورنمنٹ ڈگری کالج بوچھال کلاں کے گریڈ انیس کے پرنسپل پروفیسر عظمت علی ملک کے بھجوائے گئے خط پر نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ چیئرمین چوہدری غیور عباس اور ممبران میں بانی چیئرمین چوہدری عمران قیصر عباس۔صدر ملک فہیم اختر۔سابق چیئرمین توقیر انور ہونگے۔کمیٹی پروفیسر عظمت علی ملک کی جانب سے تحصیل پریس کلب چکوال کے سابق امیدوار برائے صدر مہران ظفر ملک پر لگانے جانے والے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے گی اور اگر مہران ظفر ملک جن کا اب تحصیل پریس کلب چکوال سے تعلق نہ رہا ہے وہ کمیٹی کو اپنا موقف اور پروفیسر عظمت علی ملک کے خلاف ثبوت دینا چاہئے تو کمیٹی ان کا بھی موقف سننے کی پابند ہوگی۔کمیٹی اگلے چند روز میں تحقیقات شروع کرے گی۔

بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال چوہدری عمران قیصر عباس نے اس موقع پر مزید وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عابد الرحمن جن کا تعلق بوچھال کلاں تحصیل کلرکہار سے ہے وہ بانی چیئرمین گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری الیکشن سال 2021 تھے جنھوں نے بھاری اکثریت سے تحصیل پریس کلب چکوال کے جنرل سیکرٹری کا الیکشن جیتا اور ملک عابد الرحمن عرصہ بیس سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔انتہائی ادبی شخصیت ہیں۔چیف ایڈیٹر صدائے ونہار اور الراعی چینل کے اینکر پرسن ہیں۔روزنامہ پاکستان اسلام آباد اور نیوز روز چینل کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔صحافتی میدان میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔دوسری جانب مہران ظفر ملک بھی بھائی دوست ہیں اور مقامی صحافی ہیں اور چکوال پریس کلب کے ممبر اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ہیں ان دونوں صحافیوں کے درمیان پائی جانے والی محاذ آرائی کے خاتمے کے لئے تحصیل پریس کلب چکوال ہر ممکن وسائل استعمال کرکے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔انشاء اللہ

والسلام

چوہدری عمران قیصر عباس بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال و سیکرٹری فنانس چکوال پریس کلب و امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چکوال پریس کلب
03315909787