کرو نا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس کے با عث ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔سید نا صر حسین شا ہ

29اپریل 2021
کرو نا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس کے با عث ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔سید نا صر حسین شا ہ
مکمل لاک ڈاو¿ن سے بچنا ہے توحکومت کی سفارشات پرعمل کیا جا ئے۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ
کل سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے،بین الصوبائی ٹرا نسپو ر ٹ بھی بند کی جا رہی ہے
کرا چی 29اپریل ۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرو نا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اسی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ کووڈ سے متعلق این سی او سی کی ہدایا ت پر عمل کرنا لازم ہے، اگر مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے توحکومت کی سفارشات پرعمل کیا جا ئے۔یہ با ت انہو ں نے پروونشیل ٹا سک فو ر س کے اجلا س کے بعد جا ری اپنے ایک ویڈیو بیا ن میں کہی ۔صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ ما سک کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور سب کو ماسک استعمال کرنا پڑے گا۔انہو ں نے کہا کہ کاروبار کے اوقات صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں اس پر ایس او پیز کے ساتھ عمل درآمد کرنا ہوگا۔ نجی دفاتر اس پر عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں اور50 فیصد حاضری پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جہاں جہاں سے اس قسم کی شکایت مو صو ل ہو ئیں تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبہ سے متعلق تما م سرکاری و نجی ادارے ان پابندیوں مستثنٰی ہیں لیکن وہ ایس او پیز پر عمل درآمد ضرور کریں گے اور ان کی حاضری سوفیصد ہی رہے گی۔ صو با ئی حکومت کے ادارے بیس فیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے۔تمام ادا رو ں کے سربراہان کسی بھی ملازم کو ضرورت پڑ نے پر طلب کرسکتے ہیں ۔صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ کل سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 50% گنجائش کے ساتھ چلا سکتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ (صوبوں کے درمیان )کو بھی بند کیا جا رہا ہے ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ چلائیں۔