شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے فنانس سیکرٹری عبدالقیوم کنگ کی جانب سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ آج میاں شہباز شریف کی رہائی حق سچ کی فتح کا منہ بولتا ثبوت ہے نیب میاں شہباز شریف کے خلاف اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اتنے مشکل حالات کے باوجود شہباز شریف نے عدالتوں پر یقین قائم رکھا ان شاء اللہ بہت جلد میاں نواز شریف بھی سرخرو ہو گے اور ان کے بیانیے کو مزید عزت ملے گی تقریب کے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سیکرٹری فنانس عبدالقیوم کنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی رہائی جمہوریت اور پاکستانی عوام کی جیت ہوئی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے عبدالقیوم گنگ نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس ملک کی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اداروں کو مضبوطی جمہوری نظام کی بہتری آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکنہ کردار ادا کر رہی ہے تقریب سے ریاض ریجن کے صدر میاں طارق جنید ، صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان ، صوبائی جنرل سیکرٹری راشد منہاس ، لیبرز آفیر کے صدر رمضان بٹ ، نائب صدر نور خان شنواری ، رانا طارق محمود ، سلطان سپرا ، مزاحمیہ ریجن کے صدر مبارک بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف محب وطن اور مقبول ترین لیڈر ہے تقریب کے آخر میں میاں شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان سمیت سعودی عرب کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی تمام حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر عبدالقیوم گنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا