جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے عالمی امپیکٹ رینکنگ میں سندھ کی جامعات میں دوسری جگہ حاصل کر لی ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے عالمی امپیکٹ رینکنگ میں سندھ کی جامعات میں دوسری جگہ حاصل کر لی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے اس کامیابی پر اپنےساتھی سٹاف اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال کے

مختصر عرصے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنی کارکردگی کے ذریعے دیگر جامعات کے مقابلے میں اپنی رینکنگ کو مسلسل بہتر بنایا ہے جس کی وجہ ٹیم ورک اور ترقی کے لیے ان تھک محنت ہے۔انہوں نے

خصوصاً کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

اور بتایا کہ سندھ کی جامعات میں جے ایس ایم یو نے این ای ڈی یونیورسٹی کے بعد دوسری جگہ حاصل کی

ہےجو کہ ایک نئی یونیورسٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ٹائمز انٹرنیشنل امپیکٹ رینکنگ کے مطابق اس کے


بعد آنے والی جامعات میں ضیاء الدین یونیورسٹی، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی اور دیگر شامل ہیں۔