سفیر پاکستان جناب راجہ علی اعجاز کی پاک اورسیز کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا/ ارشدتبسم

ریاض ( ناظم علی عطاری ) تارکین وطن کی جانب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی خدمات کے متعلق اورسیز پاکستانیوں نے مختلف الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ سعودی عرب میں معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم کا کہنا تھا کہ
راجہ علی اعجاز کے ساتھ متعدد ملاقوں میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو پیش کیا سفیر صاحب نے ہر مرتبہ بڑی خندہ پیشانی سے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
سفیر پاکستان نے کورڈ 19 کے دوران تارکین وطن میں راشن سپلائی کا حکم جاری کیا۔ واطن واپس جانے والے پاکستانیوں کو سپیشل فلائٹ جاری کروانے کی خود نگرانی کرتے رہے مابین پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور مضبوطی کیلئے اپنی اعلی سفارتی ذمہ داریاں ادا کیں راجہ علی اعجاز 25 اپریل 2021 کو بحثیت سفیر سبکدوش ہوکر واپس لوٹ رہے ہیں اور ان کی جگہ نئے سفیر برائے سعودی عرب لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر تعینات ہوگے
پاکستانی تارکین وطن سفیر پاکستان جناب راجہ علی اعجاز کی پاک اورسیز کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔