سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے پاکستان کے سفیر لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر ریاض پہنچ گئے

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے پاکستان کے سفیر لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر ریاض پہنچ گئے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے شاندار استقبال کیا سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے نئے سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
امید ہے نئے تعینات ہونے والے نئے سفیر لفیٹننٹ ریٹائرڈ بلال اکبر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے منظم کوششیں کریں گے