ماسا کے اغراض و مقاصد

میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کے جانب سے گذشتہ روز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی معروف شخصیات جن میں امیر محمد خان چئیرمین‐ پاکستان جرنلسٹ فورم محمد جمیل راٹھور جنرل سیکرٹری‐ پاکستان جرنلسٹ فورم ا امانت اللہ خان ممبر پاکستان جرنلسٹ فورم اور مس خدیجہ ملک (صدر‐ سعودی انٹرنیشنل میڈیا) کو جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں مدعو کیا گیا۔                 
میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کے صدر جناب شعیب سکندر نے ماسا کے اغراض و مقاصد کے متعلق بریفنگ دی اور خصوصا ماہ رمضان المبارک میں ماسا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کی جانیوالی کارکردگی کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔
جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے کہا کہ صحافی برادری دنیا بھر میں ماسا کی فلاحی سرگرمیوں کی آئینہ دار ہیں۔ ہم انکے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور آئندہ بھی ان سے اسی تعاون کا یقین رکھتے ہیں۔
میٹنگ میں ماسا کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ عمران امین مسقطیہ نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والی ماسا کی تمام سرگرمیوں سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا حضرات کو مکمل آگاہی دی جائے گی۔
ماسا کے نائب صدر وسیم عبدالرزاق تائی نے صحافیوں کو میڈیا میٹنگ میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
میٹنگ میں موجود صحافیوں نے کمیونٹی کیلئے میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کی خدمات کو سراہا اور لوگوں تک ماسا کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنی بھرپور کاوشوں اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ماسا کے جوائنٹ سیکرٹری محمد جاوید خیرانی اور خزانچی عرفان بھمڑی والا نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ میڈیا میٹنگ کا اختتام ایک پر تکلف عشائیہ سے ہوا۔