ترک زبان کو اختیاری حیثیت دی جائے گی-شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی


جامعہ این ای ڈی اور ترکش معارف فاؤنڈیشن کے مابین ترک زبان سیکھنے اور سکھانے سے متعلق ایم او آئی پر دستخط کیے گئے۔ میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان خان کا کہنا تھا کہ ترک زبان سیکھنا اور سکھانا پاکستانیوں کے لیے یقیناً خوش آئند ہوگا۔ ترک قونصل جزل تلگا اوجاک کا کہنا تھا کہ زبان کو جاننا یقیناًدونوں ممالک کے عوام میں قربت کا ذریعہ ہوگا۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ مختلف زبان و بیان پر عبور ترقی کی ضمانت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترک زبان کو اختیاری حیثیت دی جائے گی، بعد ازاں ضرورت و اہمیت کے مدنظر اسے لازمی بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر نعمان احمد(تمغہ امتیاز)اور چیئرمین ترکش معارف فاؤنڈیشن بیرول اخگن نے ایم اوآئی پر دستخظ کیے۔
——————–

ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق چند ہی روز میں دوسرا صدارتی آرڈیننس جاری ،صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایچ ای سی دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا گیا۔نظرثانی شدہ صدارتی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہو گا،نئے صدارتی آرڈیننس میں مارچ میں جاری کیے گئے آرڈیننس کی بعض شقوں میں ترمیم کر دی گئی ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی،کمیشن میں نجی ارکان کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی،وفاقی وزارت تعلیم سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار واپس لےلیا گیاایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہو گااس سے قبل مارچ کے آخری ہفتے میں ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا گیا تھاآرڈیننس میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کر کے 2 سال کر دی گئی تھی،مدت میں کمی کے نتیجہ میں چیئرمین طارق بنوری عہدے سے فارغ ہوئے۔