کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا : عارف انصاری اور رینا کے گانے کے یوٹیوب پر 50لاکھ ویورز

کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا
عارف انصاری اور رینا کے گانے کے یوٹیوب پر 50لاکھ ویورز
کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں کلچر کمیٹی کی جانب سے کامیابی پر کیک کاٹا گیا
کراچی( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلیویژن کے معروف گائیک عارف انصاری اور معروف گلوکارہ رینا عرفان کا گایا ہوا پاکستانی فلم کا سپر ہٹ گیت۔کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا۔کے یوٹیوب پر 50 لاکھ ویورز مکمل ہونے پر کراچی پریس کلب کلچرل کمیٹی کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پی ٹی وی کے پروگرام مینیجر امجد شاہ،گلوکارہ ڈاکٹر ہما میر،عروسہ علی،نامور ماڈل مناہل شاہ،( لاہور) پریس کلب کراچی کے صدر اور نامور شاعر فاضل جمیلی۔سیکرٹری جنرل رضوان بھٹی۔ سابق صدر کراچی پریس کلب اور سینئر صحافی طاہر حسن،امتیاز فاران،کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری وسیع قریشی،جبران سرفراز،اطہر جاوید صوفی،اختر علی اختر،گلوکار وحید خیال، سید مشرف علی،عرفان قریشی اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔اس موقع پر عارف انصاری اور رینا عرفان نے 50 لاکھ ویورز مکمل کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے گلوکارہ رینا عرفان اور جنرل سیکرٹری رضوان بھٹی نے گلوکار عارف انصاری کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی۔محبتوں اور چاہتوں سے سجی محفل میں گلوکارہ رینا عرفان۔عروسہ علی اور عارف انصاری نے پاکستانی فلموں کے گیت پیش کئے۔اس موقع پر مقررین نے عارف انصاری اور رینا کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ پاکستانی فلمی نغمات پر دور میں سدا بہار رہے ہیں۔