گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت طیارہ حادثہ شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادائیگی کے ضمن میں اجلاس

کراچی :  گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت طیارہ حادثہ شہداءکے لواحقین کومعاوضہ ادائیگی کے ضمن میں فالو اپ اجلاس ہوا،  ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر،کنسلٹنٹ وزارت قانون ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر / ہیڈ ،ڈائریکٹرایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ(اے اے آئی بی) ، این ڈی ایم اے اور این آئی سی ایل کے کمپنی سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک۔
 سول ایوی ایشن اتھارٹی ، وزارت قانون کو خط لکھ کر ان سے معاوضہ کی ا دائیگی کے طریقہ کار کے لئے قانونی رائے حاصل کرے گی ۔اجلاس میں فیصلہ
 سی اے اے کو اس سلسلہ میں جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنائے ۔ گورنرسندھ کی ہدایت
طیارہ حادثہ شہداءکے لواحقین کا اجلاس کے فیصلہ پر اظہاراطمینان
 پی آئی اے حکام کراچی طیارہ حادثہ شہداءکے اہل خانہ کو معاوضہ ادائیگی کے عمل کو تیز کرے۔ گورنرسندھ
 معاوضہ کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیرباعث تشویش ہے ۔ گورنرسندھ
 جن متاثرہ خاندان کا واحد کفیل اس حادثہ میں شہید ہواوہ مالی طور پر پریشان ہیں۔گورنرسندھ
اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی اے کو ہدایت
 لواحقین کو مزید کسی تاخیر کے معاوضہ ادا کیا جائے ۔´ گورنرسندھ کی ہدایت
 معاوضہ کی رقم کو ملکی قانون اور بین الاقوامی ضابطہ کار کے مطابق یقینی بنایا جانا چاہئے۔عمران اسماعیل
متعلقہ حکام کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ خدشات اور تحفظات کی روشنی میں تحریری جواب دیں ۔ گورنرسندھ
 اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔نمائندہ اے اے آئی بی کی بریفنگ
مکمل تحقیقات کے لئے مزید وقت درکار ہے۔نمائندہ اے اے آئی بی
 وزیر اعظم عمران خان پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید کے ورثاءکی پریشانیوں سے آگاہ ہیں۔ گورنرسندھ
 وفاقی حکومت، پی آئی اے کے ساتھ مل کر ورثاءکے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔گورنرسندھ