فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے، ایم سی سی

میلبرن کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر بول پڑا، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا ہے، فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔

جنوبی افریقا نے دوسر ا ون ڈے جیت کر سیریز تو برابر کرلی لیکن شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بنتا جارہا ہے
کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنے والا قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی بھی فخر زمان کے آؤٹ پر بول پڑا ، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا یہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔

قوانین کے مطابق کوئی فیلڈر بیٹسمین کو جان بوجھ کر دھوکا نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا