اندھیر نگری چوپٹ راج : فیصل اباد کا دیہاڑی دار مزدور لاکھوں روپے کی بی ایم ڈبلیو اور لینڈ روور جیپ کا مالک نکل آیا

بے نامی زون میں مزدوراور چوکیدار کے نام پر لگژری گاڑیوں سمیت دیگر ایک درجن سے زائد گاڑیاں سامنے آگئیں 
کراچی: فیصل اباد کادیہاڑی دار مزدور لاکھوں روپے کی بی ایم ڈبلیو اور لینڈ روور جیپ کا مالک نکل آیا، چوکیدار کے نام پر بھی 10 گاڑیاں سامنے آگئیں، کارڈیلر کا نام بھی بےنامی گاڑیوں میں استعمال ہوا ہے ۔  روزانہ اجرت کمانے والا فیصل آبادکازاہداقبال لاکھوں روپے کی دولگژری گاڑیوں کامالک نکل آیا،  گاڑیاں میرے نام پرکیسے آئی مجھے معلوم نہیں ہے۔ مزدورزاہداقبال، زاہد اقبال نامی مزدور کے نام دو قیمتی لگژری گاڑیاں ہیں۔ایف بی آر بے نامی زون،  ایف بی آر نے معاملے کی تحقیقات کاآغازکردیاہے،مزدور ۔چوکیدار اور کار ڈیلر کو نوٹسز جاری۔  دو لگژری گاڑیاں بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ کے زمرے میں آتی ہیں،ایف بی آر بے نامی زون۔  لگژری گاڑی خریدنے کے لئے رقم کہاں سے آئی اور پیسے کیسے اداکئے ۔بے نامی زون۔   مزدورسے دیگرضروری دستاویزات طلب کرلیے ۔ایف بی آر۔  دستاویزات کی عدم فراہمی اور گاڑی کی خریداری کے لئے رقم کی معلومات نہ بتانے کی صورت میں بے نامی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔