ٹیکس محاصل اہداف کو عبور کرگئے،حماد اظہر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آٹو موبائل، سیمنٹ سمیت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ برآمدات میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کی علامات ہیں۔ یہ معاشی موڑ خسارے میں ڈرامائی کمی کے ساتھ آیا ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث ایسا ممکن ہوا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران قرضوں کی بھی ریکارڈ واپسی ہوئی ہے

Courtesy Samaa news