اٹک کی خبریں

اٹک
(مہتاب منیرخان سے

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈی پی او رانا شعیب محمود نے پنجابی ثقافت اور پنجاب کی عزت پگ کو اپنے سر پر سجاکر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پنجاب پانچ دریاو¿ں کی سرزمین ہے اسی طرح سے یہ خطہ زمین مختلف ثقافتوں کے حسن سے مزین ہے جن میں پنجابی، سرائیکی، بلوچ، پشتون و دیگر ثقافتیں شامل ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پنجاب میں امن و سکون قائم کرنے کے علاوہ مذہبی، ثقافتی، سیاسی و سماجی ہم آہنگی کو ممکن بنا کر ایک ہم آہنگ پنجاب کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کی جانب ایک مو¿ثر قدم ہے آئیے اس یقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ ہم سب ایک ہیں۔

Jeeveypakistan.com

(مہتاب منیرخان سے ) سالانہ سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب 16 مارچ بروز بدھ اٹک جمنازیم میں سابق ضلعی جنرل سیکرٹری کراٹے ایسوسی ایشن اٹک اور ھنگار کنگفو فیڈریشن کے پریس سیکرٹری مہتاب منیرخان کی سرپرستی میں منعقد ہو گی جس میں مارشل آرٹس ، سٹک فائیٹ ، نن چکو ، جمناسٹک اور کاتے کے شاندار مقابلے ہو ں گے مہتاب منیرخان نے صحافیوں کو سپورٹس گالہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سپورٹس گالہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو ئے ہیں اب اختتامی مرحلے میں مارشل آرٹس ، سٹک فائیٹ ، نن چکو ، جمناسٹک اور کاتے کے شاندار مقابلے ہو ں گے انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد کا تعاون قابل ستائش ہے جو کھیلوں کے فروغ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیںانہو ں نے بتایا کہ اس سپورٹس گالہ میں ضلع اٹک کی تحصیلوں اٹک ، فتح جنگ ، حسن ابدال اور ضلع راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا ، راولپنڈی کے علاوہ ضلع نوشہرہ سے جہانگیرہ اور دیگر علاقوں سے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیااس موقع پر ھنگار کنگفو فیڈریشن کی سینئر رہنما اور لاہور کی معروف کھلاڑی شہزادی ناظر اور لاریب عرف کمال پاشا اور دیگر نے اٹک میں اس قدر شاندار مقابلے منعقد کرانے پر مہتاب منیرخان کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی لگن اور محنت سے متاثر ہو کر ہم نے بھی اٹک کا خصوصی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔