بے نظیر بھٹو شہید لیاری یونیورسٹی کے نوجوانوں کا آئی ٹی کے شعبے بڑا کارنامہ ۔

بے نظیر بھٹو شہید لیاری یونیورسٹی کے نوجوانوں کا آئی ٹی کے شعبے بڑا کارنامہ ۔لیاری کے نوجوان کھیلوں کے شعبے میں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں لیکن اب لیاری کے نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں بھی حیران کن صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے آئی ٹی کیمپس میں جاری کے نوجوان جو کارنامے انجام دے رہے ہیں وہ پوری دنیا کو حیران کر دینے والے ہیں لیاری یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے بصارت سے محروم افراد کے لیے بلائنڈ اسٹک اور موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا کر ہلچل مچا دی ہے ۔بصارت سے محروم افراد کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے طلباء نے جدید سینسر کے حامل بلائنڈ اسٹک اور موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے کامیابی سے یہ کارنامہ انجام دینے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر دنیا بھر میں یہ ایپلیکیشن اور اسٹک متعارف ہو گئی تو اس طرح لیاری کا بھلا ہوگا لیاری میں انقلاب آ جائے گا پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر مظہر علی کا کہنا ہے کہ جدید تعلیم لیاری کی شناخت تبدیل کرکے رکھ دے گی ان کا کہنا ہے کہ صرف اس ایک پروجیکٹ پر کام نہیں کیا جارہا بلکہ اس کے علاوہ متعدد دوسرے پروجیکٹس پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں پلانٹیشن ہے ایگریکلچر ہے میڈیکل کے شعبے میں بھی ریسرچ کر رہے ہیں ۔اس پروجیکٹ کے سپروائزر ڈاکٹر شفیق عوام نے بتایا کہ سندھ کے صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی حادثاتی موت تالپور نے اس سلسلے میں کافی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی ہے اور بڑی تعداد میں بلائنڈ اسٹک تیار

کروا رہے ہیں بصارت سے محروم افراد کے لیے یہ بہت معاون ثابت ہوگی ۔


لیاری یونیورسٹی میں زراعت ،ہیلتھ کیئر ،ایجوکیشن اور واٹر مینجمنٹ اور سیکیورٹی سسٹم جیسے جدید پروجیکٹس بھی

زیر تکمیل ہیں ۔ایکسپریس ٹی وی کے رپورٹر کاشف حسین نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ


یونیورسٹی کے یہ ذہین طالب علم اپنی ذہانت اور کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے لیاری کی مسخ شدہ شناخت تو بحال کر ہی رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی آنکھوں میں پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے کا عزم بھی چمک رہا ہے جسے سرکاری سرپرستی اور نجی شعبے کی معاونت سے پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔