آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے توسیعی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی اور کیمپس ٹو میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ یونیورسٹی کے زیراہتمام صوبے بھر کے مخصوص اسکولوں کالجوں میں بھی مطلوبہ اہداف کے حصول کی خاطر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں یونیورسٹی نے ایک بے مثال اقدام اٹھایا ہے کہ ملک بھر سے زائرین قابل طلبہ کو ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت اکٹھا کیا گیا ہے اور اب یونیورسٹی ایک منی پاکستان کا روپ دھار چکی ہے یہاں پاکستان کے ہر علاقے زبان اور قومیت کے طلبہ کی موجودگی اس یونیورسٹی کے حسن کو نکھارتی ہے یونیورسٹی میں کلچرل سرگرمیوں کے فروغ کے لیے زبردست فیصلے کیے گئے ہیں قوالی نائٹ اور پاک بھارت کی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میچ کو بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اس میں طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی ایڈیٹوریل ٹیم نے گزشتہ دنوں آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کا دورہ کیا

یہاں وائس چانسلر پروفیسر میر محمد شاہ نے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی طاہر حسن خان اور ایڈیٹر سالک مجید کا پرتباک استقبال کیا اس موقع پر ان کی ٹیم کے ارکان نے

جیوے پاکستان کی ایڈیٹوریل ٹیم کو یونیورسٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی اور کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ خود وائس چانسلر پروفیسر میر محمد شاہ نے یونیورسٹی کی انٹرنیشنل تصدیق اور وزیر آئی اور کامیابیوں کے حوالے سے بتایا ۔بعد ازاں یونیورسٹی کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی کا دورہ کیا گیا ۔مجموعی طور پر یونیورسٹی کا ماحول تدریسی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے نہایت مثالی اور بہترین نظر آیا ۔وائس چانسلر میر محمد شاہ میں اپنے دفتر میں

طاہر حسن خان اور سالک مجید سے ملاقات اور گفتگو کے بعد سندھی ٹوپی اور اجرک کے روایتی تحائف پیش کیے ۔انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں محسوس آئی بی اے سکھر یونیورسٹی سمیت ملک بھر میں ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی رپورٹنگ اور کاوشوں کو سراہا اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خصوصی رپورٹس کی تعریف کی ۔