جده میں نئے پاکستانی ریسٹورنٹ رویال پیلس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہوٹل کے مالک عمران عبدالحمید خان نے اپنے والدین کے ہاتھوں فیتا کٹوا کر افتتاح کیا۔ 

جدہ ( ناظم علی عطاری ) جده میں نئے پاکستانی ریسٹورنٹ رویال پیلس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہوٹل کے مالک عمران عبدالحمید خان نے اپنے والدین کے ہاتھوں فیتا کٹوا کر افتتاح کیا۔ 


کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں، مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہاں اور مختلف فورم کے ارکان نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت سے ہوا۔  نظامت کے فرائض پی ٹی آئی کے سابقہ سپورٹس سیکرٹری فخر عندنان نے اپنے روایتی ولولہ انگیز انداز میں سرانجام دیے جس سے حاظرین خوب محظوظ ہوئے۔پاکستان مسلم ق سے چوہدری اظہر وڑائچ، اوورسیز فورم سے چوہدری امجدگجر پاکستان تحریکِ انصاف سے قاضی الیاس، اسماعیل رضا اور خواجہ حماد۔انجینئر سیف، احمد فواد ، شباب بھٹہ۔پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سے چوہدری خالد رشید۔ اتحاد گروپ سے عبدالشکور۔ سعودی انٹرنیشنل میڈیا فورم سے خدیجہ ملک اور ابراہیم بلوچی۔پاکستان اوورسیز میڈیا فورم سے شعیب الطاف، میاں محی الدین، فہیم ملک۔ شامل تھے۔اس موقع پر عمران عبدالحمید خان کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی انکے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔اوریہ کہ انہوں نے پوری زندگی سخت محنت و مشقت کی اور آج یہ اس کا ثمر ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انکا خاندان شروع ہی سے سعودی عرب میں رہائش پزیر ہے،وہ یہیں سعودی عرب میں پیدا ہوئے۔ اور سعودی عرب انکے لیئے گھر کی ماند ہے اور وہ دعا گوہ ہیں کہ یہ سرزمین شاد و آباد رہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اپنے بھائی کا ذکر کیا تو آبدیدہ ہو گئے اور کہا کے یہ ہوٹل انکے مرحوم بھائی کامران خان کا خواب تھا، اس دن کے لئے اس نے بہت محنت کی اگر وہ آج حیات ہوتے تو یہ کامیابی اور بھی زیادہ بھلی لگتی ۔ عمران عبدالحمید خان کے بھائی پچھلے سال ہی کورونا کے وبائی مرض کی تاب نہ لاتے ہوئےجواں عمری میں ہی اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تقریب کے اختتام پرحاظرین کی تواضع بہترین کھانوں سے کی گئی کمیونٹی کے تمام حاضرین نےعمران عبدالحمید خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جدہ کے رہنے والے سعودی اورمقیم افراد کیلئے خوشی کی بات ہے کہ انکو اچھا اور لذیذ پاکستانی کھانا کھانے کو ملے گا۔