عدالتی حکم پرواٹر بورڈ، دوہرےعہدے پر براہ جمان افسران فارغ

کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ) سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر اضافی چارج کے حامل افسرا ن کی تقرری کالعدم ہونے پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں شدید انتظامی بحران کا سامنا ہے،ایک ایک افسرکے پاس کئی کئی عہدے بیک وقت کام کررہے تھے سیاسی،انتظامی، پسند ناپسند کی بنیاد پر تعینات تمام افسران کے فارغ ہونے کا حکمنامہ تیار ہوگیا ہے، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر HRD&Aوقار ہاشمی اپنا عہدہ بچانے کے لئے سیکریٹری بلدیات سندھ کو KWSBکے او پی ایس تمام افسران کی فہرست کے تبادلہ وتقرری سے مشروط کیا ہے اور عدالتی فیصلہ میں تاخیری حربے کے ذریعہ الگے ہفتہ تک تبادلہ و تعیناتی روک جانے کی توقع ظاہر کیا جارہا ہے،واضح رہے کہ سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ خط نمبر E&A(LG(2(25)/2021بتاریخ 26مارچ 2021ء کو جاری کردہ ہدایت پر KWSBمیں انتظامہ طور پر ہلچل اور سرائیمگی پورے ادارے میں پھیل گئی ہے، ہفتہ وار تعطیل کے دوران ہفتہ اور اتوار کو ہیومین رسورسس ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر کھولے رہے ہیں اور رات گئے تک افسران کی فہرست مرتب کرنے کا کام جاری تھاعدالتی کیس نمبرD-4434/2020اورD-5842/2020کے ہدایت پر تمام اضافی چارج کا حکمنامہ واپس،کالعدم،ادارے کے تمام حکم نامہ منسوخ یا واپس لیے لیا گیا،اگر کسی کے پاس کئی چارج ہے تو اس کو واپس لینے کے احکامات جاری کردیا گیا ہے نئے حکم نامہ 30مارچ 2021ء تک تمام افسران کو ہٹانے اور عدالتی حکم کی روشنی میں افسران کی تبادلہ و تقرری کانئے حکمنامہ جاری کرنے کا موقع دیا گیا ہے، مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ KWSBکے بلک واٹر،مین واٹرٹرنک،سول، الیکٹریکل و میکنکل،فنانس،ٹیکس ریونیو، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیومین رسورسس ڈیپارٹمنٹ،پلاننگ، پروجیکٹ، ورلڈ بینک پروجیکٹ(KWSSIP)، ساتھ ساتھ کئی اداروں میں افسران کے فارغ ہوئے کے بعدافسران کی قلت کا سامنا ہے،اور کئی ڈیپارٹمنٹ افسران سے خالی رہ جانے کا امکان ہے،KWSBکے کئی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر،چیف انجینئرز، ڈپٹی چیف انجینئرز، سپر ٹنڈنٹ انجینئرز، ایگز یکٹو انجینئرز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ز، اسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت سینکڑوں عہدے خالی ہوجائیگا ایسے عہدے جو کسی قانون اور ضابط کے خلاف بنائیں گے تھے ان کو بھی کالعدم کردیا گیا ہے سندھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے اضافہ چارج پر انہیں ہی اضافی چارج واپس لینے پڑگیا،سیکریٹری بلدیات سند ھ کی جانب سے واضح ہدایت عدالتی احکامات کے بعد اس کا سدباب ہوتا دکھائی دے رہا ہے ایسے افسران جو غیر قانونی طور پر تعینات کردیئے گئے تھے انہیں فارغ کردیا گیا ہے عرصے دراز سے تبادلہ وتقرریاں اور اضافی چارج من پسندکی بنیادوں پر دیئے جارہے تھے، KWSBمیں ڈیپارٹمنٹنل پرموشن کمیٹی تحلیل کردی گئی گذشتہ 8سال سے افسران کی ترقی نہ ہوسکا کئی افسران ترقی کے منتظر ہوتے ہؤے اپنی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 13افسران ہے جن کو پابندی کے دوران من پسند کو ترقی دیا گیا ہے ان کی ترقی بھی خطرے میں پڑسکتا ہے ایک افسرکا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر پورے KWSBکے انتظامی طور پر نقشہ تبدیل ہوجائیگا اور کئی کئی عہدے پر موج کرنے والوں کی موج بھی ختم ہوجائے گاورلڈ بینک کے پروجیکٹ KWSSIPایوب شیخ کے علاوہ تمام افسران جو کئی کئی عہدے پر مراعات وصول کررہے تھے تمام فارغ ہو گئے ہیں