اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی فیس بک پیج پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے جاری خبروں کی تردید

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی فیس بک پیج پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے جاری خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ان خبروں سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور زیرِ گردش یہ خبریں بے بنیاد ہیں اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے نام سے جعلی فیس بک پیج پر طلبا و طالبات میں کنفیوژن پھیلا رہی ہیں۔ طلبا و طالبات صرف بورڈ کی جاری کردہ سرکولر، نوٹیفیکیشن، پر ہی انحصار کریں، کسی بھی قسم کی افواہ یا کنفیوژن کا شکار نہ ہوں۔ طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لئے پریس ریلیز، سرکولر یا نوٹیفیکیشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk یا پھر بورڈ کے آفیشل فیس بک پیج https://www.facebook.com/BIEKarachi/ سے حاصل کرسکتے ہیں۔