سروس کی معطلی 45 منٹ تک برداشت کرنے کا شکریہ- واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ

گزشتہ روز لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم یہ کیوں ہوا؟ اس حوالے سے فیس بک نے اب وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ فیس بک ترجمان کے مطابق کمپنی اس تکنیکی مسئلے کو حل کر چکی ہے جس کے باعث گزشتہ روز لاکھوں واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ زیر غور تکنیکی مسئلے کے باعث کمپنی کی آن لائن پیغامات کی خدمات واٹس ایپ اور میسنجر متاثر ہوئی تھی جس کے باعث گزشتہ روز #whatsappoutage ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ ڈاؤن ڈی ٹیکٹر ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 ہزار واٹس ایپ اور 10 لاکھ انسٹاگرام صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس میں مسائل کی پوسٹ کی گئیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے سروس بحالی کا بتایا گیا اور کہا کہ سروس کی معطلی 45 منٹ تک برداشت کرنے کا شکریہ لیکن اب سروس بحال کردی گئی ہے۔

https://jang.com.pk/news/900651?_ga=2.177150565.1330940259.1616306803-1770074852.1616306790