وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا

25 سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل

وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے

معاون خصوصی زلفی بخاری نے 25 سال سے زیر التواء رہائشی پراجیکٹ مکمل کروا دیا

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار

وزیراعظم عمران خان کل مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مزدور اور محنت کشوں کو پہلی بار مورٹگیج کی بنیاد پر اپنی ذاتی چھت فراہم کی جا رہی ہے

منصوبے کے تحت بیواؤں اور معذوروں سمیت محنت کشوں کو گھروں کی تقسیم کی جائیگی

5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کروائی ہے

قرعہ اندازی کے ذریعے 1500 ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے

ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے

سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا
———————————

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیاپاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت پہلے مرحلے میں رواں برس کے آخرتک ایک لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے مقررکردہ اہلیت وگھروں کی لاگت پر سبسڈی کی ادائیگی کے نظر ثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے آزادجموں وکشمیرحکومت کیساتھ بجلی بقایاجات وٹیرف سے متعلق امور کے حل کیلئے ذیلی کمیٹی کے قیام، تھرکول پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے مقامی بینکوں سے 15 ارب25کروڑ روپے کے قرضہ کیلئے حکومتی گارنٹی جاری کرنے ، 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری بھی دی۔

کراچی میں قائداعظم اکیڈیمی کے قیام کیلئے قومی ادبی وثقافتی ورثہ ڈویژن کو 29.38 ملین روپے، گارڈن ویسٹ (پاکستان کوارٹرز) کی لیز کی تجدید کیلئے بھی ضمنی گرانٹس منظور کی گئیں،کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا۔

کمیٹی نے نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کم آمدنی والے طبقات کو کم لاگت گھروں کی تعمیر اورمالکانہ حقوق دینے کیلئے مناسب نرخوں پرہائوسنگ فنانس( قرضے ) کی سہولیات فراہم کرنے کے ضمن میں اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں نیاپاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اور سمری پیش کی گئی جس کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیرکیلئے سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت داری کے تحت خریداری معاہدوں کی اجازت کی منظوری بھی دی گئی۔

نیاپاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گھروں کیلئے قرضوں کی سبسڈی سکیم کے کلیدی اشاریوں پرنظرثانی سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی جس کی سفارش سٹیٹ بینک نے بھی کی ہے۔
——————-https://jang.com.pk/news/899281?_ga=2.11517748.1018147295.1616054360-952754114.1616054360