جامعہ کراچی ڈگری کالجز میں داخلوں کا فوری اعلان کرے‘ یونیورسٹی و کالج اساتذہ کا مطالبہ

جامعہ کراچی ڈگری کالجز میں داخلوں کا فوری اعلان کرے‘ یونیورسٹی و کالج اساتذہ کا مطالبہ

کراچی(نیوز رپورٹر)4 سالہ ڈگری پروگرام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر کی زیر صدارت جامعہ کراچی میں منعقد ھوا۔ اجلاس میں سپلا کی جانب سے پروفیسر نعیم خالد، پروفیسر ظفریار خان، جامعہ کراچی سے ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر ایس ایم طہ، جناب عتیق رزاق، ڈاکٹر اسامہ شفیق، ڈاکٹر تحسین احمد، ڈاکٹر اسد خان اور ثمر عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کیاکیڈمک کونسل سے منظور شدہ دو سالہ ڈگری پروگرام کے مطابق ڈگری کالجز میں داخلوں کے عمل میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جامعہ کراچی ڈگری کالجز میں داخلوں کے عمل کا فوری طور پر آغاز کرے۔ کالج اساتذہ نے اجلاس کو بتایا کہ کالجز کے عمل میں تاخیر کے باعث طلبائ￿ کی ایک بڑی تعداد نجی جامعات کا رخ کرے گی کہ جس کے باعث کالجز میں طلبائ￿ کی نشستیں خالی رہ جانے کا خدشہ ھے۔ شرکائ￿ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ صوبائی مشیر برائے اعلی تعلیم کی پریس کانفرنس کی روشنی میں تمام جامعات کو احکامات جاری کیے جائیں کہ سندھ بھر میں دو سالہ ڈگری پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔