مریم نواز کو دھمکیاں-خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی مذموم حرکت کی تو ذمہ دار عمران خان اور عسکری قیادت ہوگی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی گئیں ، باز نہ آئی توتباہ برباد کریں گے،مریم نواز کی اللہ

حفاظت کرے گا، خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی مذموم حرکت کی تو ذمہ دار عمران خان کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت بھی ہوگی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ 2018ء میں عوامی رائے کو کچل کر ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرنااور پاکستان کو تباہی بربادی کے گڑھے میں دھکیلنا کافی نہیں تھا؟سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی شکست کے فوری بعد جس طرح آپ نے اعتماد کا ووٹ لینے میں اپنے سلیکٹڈ دوبارہ مدد کی، کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہے؟ ڈسکہ کا الیکشن 2018ء کے انتخابات کا ری پلے تھا جس میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے گئے، پھر کہتے ہیں ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

واہ! پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چاردیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑا، اب انہیں دھمکی دے رہے ہو کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں سمیش کردیا جائے گا۔مریم جس جرات اور ایمان کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں، انشاء اللہ ان کی حفاظت اللہ کرے گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے نام لے کر عسکری قیادت پر الزام عائد کیا کرتے ہوئے کہا کہ میں خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے مذموم حرکت کی تو اس کے ذمہ دار عمران خان کے علاوہ عسکری قیادت بھی ہوگی۔ جو کچھ آپ نے کیا ہے اور کرتے چلے جارہے ہیں یہ سنگین جرم ہے۔جس کا بہت جلد حساب دینا پڑے گا
—————
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-03-11/news-2750725.html

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانب دار رہے گی اور چیئرمین سینیٹ کا الیکشن میں جیتوں گا۔

سینیٹ چیئرمین کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت تک تو غیر جانب دار نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو غیر جانب دار رہنا چاہیے اور وہ رہیں گے۔

سینیٹرز کو کالز آنے کے حوالے سے مریم نواز کی جانب سے دیے گئے بیان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو ایسا کچھ نہیں اس لیے کہا ہے وہ غیر جانب دار ہیں اور کل میں جیتوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘ہمارے سینیٹرز کو کالز آرہی ہیں اور پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ان میں سے کچھ ثبوت کے لیے ریکارڈ کی گئی ہیں’۔

جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربے کو سامنے رکھ کر انتظامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی وڈیو کے معاملے پر بات نہیں کر سکتا اور الیکشن کمیشن کا نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا۔

سینیٹ میں ووٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت ہر رکن کے ساتھ رابطہ رہتا ہے۔

خیال رہے کہ نومنتخب سینیٹرز کل (12 مارچ) کو حلف اٹھائیں گے اور اسی دوران نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا، جس کے لیے موجودہ چیئرمین صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی اکثریت نہیں تھی جبکہ حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ اکثریت کے باوجود شکست کھا گئے تھے۔

سینیٹ چیئرمین کے امیدوار اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رضا ربانی دستور گلی پہنچ گئے جہاں رضا ربانی نے انہیں دستورگلی سے متعلق بریفنگ دی۔

رضاربانی نے کہا کہ گلی دستور میں پوری ایک تاریخ ہے، یہ ضیا الحق کے مارشل لا کا ایک عکس ہے، اٹھارویں ترمیم اور مختلف تاریخی تصاویر اس کا حصہ ہیں۔

https://www.dawnnews.tv/news/1155714/