عاطف اسلم کی 38 ویں سالگرہ

اپنی سحر انگیز آواز سے کروڑوں لوگوںکو دیوانہ بنانے والے گلوکارعاطف اسلم 38 برس کے ہوگئے۔

12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آبادمیں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا۔
بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی ۔

سال 2004 میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراسی البم نے ایسی شاندارکامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر سہی جائے نہ۔

گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، 2011میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول“میں کام کیا۔

عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں جینا جینا،بھیگی یادیں،احساس،ماہی وے،آنکھوں سے اور مشہور قوالی تاج دارِ حرم شامل ہیں۔

عاطف نے جہاں ملک میں اپنی پہچان بنائی وہیں سرحدوں کی حدود سے آگے نکل کر بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔