ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ نثار احمد کھوڑو

نئی اسکیمز کی تیا ر ی میں عوام کی فلا ح و بہبو د اور صو بہ کی معا شی تر قی کو مد نظر رکھا جا ئے ۔ مشیر برائے محکمہ ورکس اینڈ سروسز
کرا چی 8ما ر چ ۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ ورکس اینڈ سروسز نثار احمد کھوڑو نے آج محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں ایک اہم میٹنگ کے صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں مختص کیے گئے بجٹ کو مقررہ وقت کے اندر استعمال میں لایا جائے۔ نثار احمد کھوڑو نے تمام جاری اسکیموں کے متعلق تفصیلات بھی معلوم کیں اور ہدایت جاری کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔اس موقع پر صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو نے نئی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے گا ئیڈ لا ئن دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نئی ترقیاتی اسکیمز کی تیاری میں اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ اسکیمز کے مکمل ہونے کے بعد اس سکیمز سے صوبہ کی عوام کو سہولیا ت میسر آئےں اور صوبائی معاشی ترقی میں بھی اس کا کر دار ہو۔میٹنگ میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو، چیف انجینئر ہا ئی ویز، چیف انجینئر بلڈنگز اور متعلقہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر بھی شامل تھے۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 272۔۔۔