داؤد یونیورسٹی کا اچھا ماضی بہترین مستقبل کامعاون ہے، ڈاکٹر فیض اللہ وائس چانسلر کا المنائی کی جانب سے اسکالر شپ فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ضرورتمند طلبہ و طالبات کیلئے اعلیٰ تعلیم کاحصول آسان بنانا نہ صرف حکومت بلکہ ہماری بھی ذمہ داری ہے اور اس فرض کا احساس داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے المنائی کو بہت اچھے طریقے سے ہے ، ہمارے المنائی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہےہیں ، داؤد یونیورسٹی کا اچھا ماضی ہمارے بہترین مستقبل کا معاون بن رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کے المنائی کی جانب سے 43؍ طلباء کو اسکالر شپ فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ داؤد یونیورسٹی کے 43؍ ضرورتمند طلبہ و طالبات کو تعلیمی اخراجات کیلئے 30؍ ہزار فی کس کے چیک دیئے ۔ ان المنائی میں مسلم عباسی ، معراج خواجہ ، شفیق احمد، آصف احمد اور جمال زبیری شامل تھے۔تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان علی میمن ، جامعہ داؤد کے فنانشل اسسٹنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف جمیل اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے المنائی نے کہا کہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین ٹیم کے ذریعے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پھر سے جان ڈال دی ہے ، ہم اپنے مادر علمی کے حالات سے مایوس تھے تاہم اب اس کی ترقی دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوتی ہے ۔

وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی طالبعلم کو المنائی اسکالر شپ کا چیک دے رہےہیں