سماعت کے مسائل حل کےنے کےلئے مل کرکام کرنا۔ڈاکٹر فرحان عیسی

سماعت کے مسائل حل کےنے کےلئے مل کرکام کرنا۔ڈاکٹر فرحان عیسی
حکومت اور مخیرحضرات آگے آئیں،مفت ہیئرنگ ایڈ بینک قائم کرینگے۔حنیف خان،شاہداختر۔پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں بڑھتے ہوئے سماعت کے مسائل پر قابو پانے کے لئے روٹرکلب اور عیسی لیبارٹری،تاج ویلفیئرٹرسٹ کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیارہے پورے پاکستان ہیئرنگ ایڈ کیمپ لگایاجائے گا اور مستحقین کے علاج معالجہ کے ساتھ آلہ سماعت مفت فراہم کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہاراروٹری کلب بے کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی نے سماعت کے عالمی دن کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ گورنر حنیف خان نے کہاکہ تاج ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے سماعت کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کرینگے انہوں مستحقین کو سماعت کے مسائل سے چھٹکاراکے لئے مفت اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیئرنگ ایڈ بینک کے قیام کااعلان کیا۔تاج ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں اور معروف آڈیالوجسٹ شاہد اختر راجپوت نے کہاکہ حکومت اور مخیرحضرات سماعت کے مسائل کی سنگینی کومدنظررکھتے ہوئے آگے آئیں انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں سماعت کے مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو اس مسئلے پر قابو مشکل ہوجائے گا۔۔