پی سی بی کی سیکیور ببل بریک پالیسی کی سنگین خلاف ورزی -پی سی بی حکام کو سانپ سونگھ گیا

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ڈنر میں شرکت کرکے پی سی بی سیکیور ببل بریک پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کی ۔پی سی بی حکام کو سانپ سونگھ گیا ۔سوشل میڈیا پر جنرل کے شرکاء کی تصاویر وائرل ۔شائقین کرکٹ کی جانب سے میچ کے دوران وسیم اکرم اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے والے کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی کے روح رواں سلمان اقبال کی جانب سے شرکت کرنے اور مشہور شخصیات کے ساتھ اپنی تصاویر کھنچوانے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں یاد رہے کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کے رونا پوزیٹو کھانے کے بعد پی سی بی کی جانب سے واضح طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو انتہائی محتاط ہوجائیں تیار کرنا پڑے گا پی سی بی کے مطابق 244 لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے سے تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو تین کیسز مثبت سامنے آئے ان میں دو غیر ملکی کھلاڑی ۔تینوں کھلاڑیوں کو دس دن کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر رات ہونے والے ڈنر کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں سلمان اقبال بھی نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں پی ایس ایل میچوں کے دوران وسیم اکرم اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کےساتھ گراؤنڈ میں موجود رہتے ہیں لیکن وہ پی سی بی کی پالیسی میں قبر کیوں نہیں ہورہے ہیں اور وہ آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اعتراض اٹھانے والوں نے سوال کیا ہے کہ پی سی بی کو اپنی پالیسی یکساں طور پر سب پر لاگو کرنی چاہیے کیا ایسی بیوی کی پالیسی صرف مخصوص لوگوں کے لیے ہے ؟
————————-


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی وجہ سے ہر 3 دن بعد کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں کھلاڑی یا آفیشل کے 2 منفی ٹیسٹ آنا ضروری ہیں۔


ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے لاہور کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے بعد ایک سے دوسرے شہر میں میچز کے انعقاد سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد سے کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ کرکٹرز کی ہوٹل میں چہل قدمی بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع برنی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے 244 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے تین افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
—————————–
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کرتا ہے۔

پی سی بی نےاپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاءکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔

ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔

پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہےجسے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کولگانے کی پیشکش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، ویکسین کی یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔
————————-