آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے کلاسیکل موسیقی پر مبنی میوزیکل پروگرام کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے کلاسیکل موسیقی پر مبنی میوزیکل پروگرام کا انعقاد
 
 محفلِ موسیقی میں استاد مظہر امراؤ بندو خاں (دہلی گھرانہ) کے سریلے راگوں نے سماں باندھ دیا

کراچی  ()  کلاسیکل موسیقی کو زندہ و جاوداں رکھنے کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شامِ موسیقی کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی جان ایلیاء لان میں کیا گیا۔محفلِ موسیقی میں معروف کلاسیکل گائیک اُستاد مظہر امراؤ بندو خاں (دہلی گھرانہ) نے مختلف راگ سنا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔شامِ موسیقی میں کلاسیکل موسیقی کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر اُستاد مظہر امراؤ بندو خاں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں پرفارم کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو راگ میں نے پیش کئے ہیں وہ اس سے قبل دہلی گھرانے کے کسی گلوکار نے پیش نہیں کئے ہونگے۔شامِ موسیقی کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہما میر نے ادا کئے جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اُستاد مظہر امراؤ بندو خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔