حلیم عادل اسمگل شدہ گاڑی استعمال کررہے تھے، پولیس ذرائع کا دعویٰ


سندھ میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، سندھ پولیس نے 16فروری کی سرگرمیوں سےمتعلق انکشافات پرمبنی رپورٹ تیار کرلی۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حلیم عادل اورساتھی انتخابی حلقےمیں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائےگئے، حلیم عادل کے3گارڈز شعیب بروہی، مصطفیٰ بروہی اور ظفر بروہی کی شناخت کرلی گئی، پی ایس 88 میں حلیم عادل جعلی نمبرپلیٹ کی حامل گاڑی میں گھومتے رہے۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پاس سفید رنگ کی گاڑی موجود تھی،حلیم عادل شیخ مبینہ طور پر اسمگل شدہ گاڑی استعمال کررہے تھے،حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے ڈالے میں اسلحہ بردار گارڈز سوار تھے،پولیس نےمسلح افراد کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا،فوٹیج میں نظرآنے والااسلحہ پولیس نے تحویل میں نہیں لیا۔ فوٹیج میں نظرآنے والی ایک کلاشنکوف تاحال لاپتہ ہے،حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نےتحویل میں نہیں لی،حلیم عادل کی گاڑی پرگولی لگی یا پتھر؟ فارنزک بھی نہیں کروایاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو مزید دو مقدمات کا سامنا کرپڑسکتا ہے،گاڑی کے رنگ کی تبدیلی جعلسازی ہے،جس پرمقدمہ درج ہوسکتاہے،مبینہ طورپرنان کسٹم گاڑی اورجعلی نمبرپلیٹ کےاستعمال پربھی مقدمات ہوسکتے ہیں

https://jang.com.pk/news/889735
——————————————

ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں کوئی غیرقانونی قدم نہیں اٹھائونگا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ درخواست سیکرٹری کے پاس پراسس کے لئے بھیج دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے قیدی ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا۔
—————————————–
—————————————-

پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے تحت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان پر مقدمات کیخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان،بلال غفار،سعید آفریدی،رمضان گھانچی، جمال صدیقی، راجہ اظہر،ارسلان تاج، ریاض حیدر، ڈاکٹر عمران شاہ،شہزاد قریشی،رابستان خان، جئے پرکاش لوہانا،عدیل احمد، دعابھٹو، رابعہ اظفر نظامی،سدرہ عمران سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عہدیداران سمیت کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پرفردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کی دفعات لگاکر ثابت کیا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ سے ڈرتی ہے حلیم عادل شیخ سندھ حکومت سے نہیں ڈرتا،حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز کااسٹے آرڈر موجود تھا تو پھر کن وجوہات کی بنا پر حلیم عادل کے فارم ہاؤسز کو مسمار کیا گیا ۔انہوں نےکہا کہ مراد علی شاہ سن لیں کہ ہم نے بہت کاوشوں سے پی ایس ایل کے

میچز کراچی میں کرائے ہیںلیکن ہم واضح آپ کو بتارہے ہیں پی ایس ایل میچز کے ختم ہوتے ہی حلیم عادل شیخ کو رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کا اگلا گھیراؤ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کی جانب ہوگا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔حلیم عادل شیخ اور ہمارے کارکنان کا قصور کیا ہے؟ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کہا کہ سندھ حکومت چور ہے ہم نے کہا سندھ کی گندم سڑگئی سندھ حکومت کی نااہلی سے سندھ کے عوام کو مہنگی گندم خریدنی پڑی
——————————————
——————————————-
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سمیر میر شیخ کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 16میں منتقل کردی۔ درخواست ضمانت کی سماعت 24 فروری کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف میمن گوٹھ اور گڈاپ تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، ملزمان کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ، فائرنگ کرنے، بلوہ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیجا جاچکا ہے جبکہ حلیم عادل شیخ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا
—————————–
—————————–
سندھ اسمبلی کے گرفتار اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو متنبہ کیا ہے کہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں،ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شاہ صاحب ، اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر ان پر جیل میں حملہ نہیں کیا گیا تو جیل کی پوری ویڈیوجاری کی جائے، سندھ حکومت نے ایڈیٹ شدہ ویڈیو جاری کی